فہرست کتب

روحانی ڈائری: سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اور حضور قلندر بابا اولیائؒ کی نورِ نظر سیدہ سعیدہ خاتون اپنی واردات وکیفیات بیان کرتی ہیں۔ ان کی ڈائری کے اوراق کی کتابی شکل ’’روحانی ڈائری‘‘۔

روحانی کہانی: روح کہانی کتاب واردات وکیفیات کے ان علوم پر مشتمل ہے جو مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی روح سے سعیدہ باجی کو منتقل ہوئے۔ روح کی حقیقت سے آشنائی کے لئے ایک ’’روحانی عورت‘‘ کی روح کہانی۔

اندر کا مسافر: اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ دنیا ایک مسافر خانہ ہے۔ یہ زمین بھی حضرت ادھم کے دربار کی طرح ایک بہت بڑا دربار ہے جہاں ازل سے اب تک نہ معلوم کتنے بادشاہ مسافروں کی طرح آئے۔۔۔۔۔ مسافروں کی طرح رہے۔۔۔۔۔ اور مسافروں کی طرح چلے گئے۔ دنیا کی عمر خواہ کتنی ہی ہو اس میں رہنے والے بالآخر ایک دن دنیا چھوڑ دیں گے اور ایک دن یہ مسافر خانہ بھی ختم ہوجائے گا۔
اس کتاب سے مادّی حواس اور روحانی حواس کی درجہ بندی کا علم حاصل ہوتا ہے۔ ذہن میں لاشعور کے دریجے کھل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اندر اور باہر کی دنیا کا ادراک ہوتا ہے۔

خوشبو: کتاب خوشبو عشق حقیقی کی داستان بھی ہے اور عشق مجازی کی کہانی بھی۔ یہ ایک ایسی خاتون کی روئیداد ہے جس کے دل میں عالم غیب کا مشاہدہ کرنے اور اﷲ کو دیکھنے کا شوق دیوانگی کی حد تک ہے۔ اس نے اپنے اندر روحانی تحریکات اور بشری تقاضوں میں اس طرح توازن قائم کیا کہ اس نے اپنے محبوب کوپانے کے ساتھ ساتھ اپنے اﷲ کے عرفان کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

جوگن: یہ ایک ایسی کہانی ہے جس میں ایک نیک اور خداترس ہندو گھرانے پر اوپر والے کی نظرِ کرم ہوئی اور اس گھر میں ایک ایسی بچی نے جنم لیا جس کو قدرت نے اپنے خصوصی کاموں کے لئے چن لیا، جس کی پرورش ایک ایسے مسلمان بزرگ نے کی جن کو دنیا سے پردہ کئے ہوئے سینکڑوں سال گزر چکے تھے۔ اُنہوں نے جوگن کی تربیت اس طرح کی کہ زمین وآسمانوں کے اسرار ورموز اس پر آشکار ہوگئے، تربیت کے کئی سال اس نے جنگل میں ریاضتوں، عبادتوں، مجاہدوں میں بسر کئے ۔ اس کی زندگی میں کیا کیا آزمائشیں آئیں اور عشق مجازی سے گزر کر کس طرح وہ عشقِ حقیقی میں گم ہوگئی، کس طرح اس نے مخلوق کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات بنالیا اور آخرکار خالق نے اُسے اپنے حضور طلب کرکے امر کرلیا۔ یہ کتاب گھر کے ہر فرد کے لئے گائیں لائن ہے، روحانی علوم کے طالب علموں کے لئے مشعل راہ ہے اور طرزِ فکر کی تعلیم کا آسان وسیلہ بھی ہے۔

روحیں بولتی ہیں: سلسلہ عظیمیہ کی ستون سعیدہ باجی وہ روح کی آنکھ سے جو کچھ دیکھتی ہیں وہ قلم بند کرلیتی ہیں۔ ان کی قلم سے نکلی تحریر ’’روحیں بولتی ہیں‘‘۔

بحضور قلندر بابا اولیاء: ابدالِ حق قلندر بابا اولیاء کی شان میں کہی گئی منقبتوں کے ا س مجموعہ میں سعیدہ باجی کی چند منقبتیں بمعہ تعارف موجود ہیں۔



Previous Post Next Post

سیدہ سعیدہ خاتون عظیمی

سیدہ سعیدہ خاتون عظیمی موجودہ دورمیں خواتین کی روحانی صلاحیتوں کا اورروحانی مشن کی خدمت کرنے والی خواتین کا جہاں بھی ذکر ہوگاوہاں خدادا صلاحیتوں کی حامل پاکستان سے انگلستان میں جابسنے والی ایک محترم خاتون،محترمہ سعیدہ باجی کا نام یقیناً لیاجائےگا۔ محترمہ سیدہ سعیدہ خاتون کی پیدائش بھارت کے شہر ناگپور میں ہوئی۔ قیامِ پاکستان کے بعد اگست 1947 ء میں اپنے والدین کے ہمراہ کراچی آگئیں۔ شادی کے بعد 1961 ء میں آپ انگلینڈ منتقل ہوگئیں اور وہیں مارچ 2003ء میں آپ کا انتقال ہوا۔ مئی1979 ء میں روحانی ڈائجسٹ میں آپ کی روحانی واردات و کیفیات شائع ہونا شروع ہوئیں۔ 1980 ء میں جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے سعیدہ خاتون کوانگلینڈ میں مراقبہ ہال کھولنے اور مراقبہ کرانے کی اجازت دے دی۔ آپ کی سلسلہ وار کہانیاں، منقبتیں، غزلیں روحانی ڈائجسٹ میں متواتر چھپتی رہتی ہیں۔ سلسلہ وار کہانیوں میں ’’خوشبو‘‘، ’’اندر کا مسافر‘‘ اور ’’جوگن‘‘ کتابی صورت میں بھی شائع ہوچکی ہیں۔ قلندر بابا اولیائؒ کے روحانی مشن کی ترویج میں آپ نے سرگرم کردار ادا کیا۔ کچھ عرصہ تک آپ سالفورڈ یونیورسٹی یو۔کے میں بطور وزیٹنگ لیکچرار روحانی علوم کی تدریس بھی کرتی رہیں۔

Post Bottom Ad

Contact Form